یو ایس اوپن، نوواک جوکووچ، ناﺅمی اوساکا اور کیرولین گارشیا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

یو ایس اوپن، نوواک جوکووچ، ناﺅمی اوساکا اور کیرولین گارشیا تیسرے راؤنڈ میں ...
یو ایس اوپن، نوواک جوکووچ، ناﺅمی اوساکا اور کیرولین گارشیا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) یو ایس اوپن ٹینس میں نوواک جوکووچ نے برطانوی حریف کائل ایڈمنڈ کو ہرا کر تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی ہے جبکہ ناﺅمی اوساکا نے کمیلا جیورجی اور کیرولین گارشیا نے کیرولینا لسکووا کو بھی شکست سے دوچار کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق یو ایس اوپن کے دوسرے راﺅنڈ میں جاپان کی ناﺅمی اوساکا نے کمیلا جیورجی کو ابتداءہی سے سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔انہوں نے پہلا سیٹ 1-6 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی باآسانی 2-6کی فتح کے ساتھ اگلے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔ 

ایک اور میچ میں کیرولین گارشیا نے ٹاپ سیڈ کیرولینا لسکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 6-7 کے سکور سے ہرا دیا۔ مینز سنگلز میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو برطانوی حریف کائل ایڈمنڈ نے ٹف ٹائم دیا۔ 

پہلا سیٹ کائل ایڈمنڈ نے جیتا لیکن اس کے بعد جوکووچ نے کلاس دکھائی اور مسلسل تین سیٹس جیت کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی، 5 سیڈ الیگزینڈر زیویرو نے امریکن وائلڈ کارڈ اینٹری برینڈن نکاشیما کو ہرا دیا۔

مزید :

کھیل -