وزیر ا عظم عمران خان دورہ کراچی کے موقع پر ۔۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نے اہلیان کراچی کو خوشخبری سنا دی

 وزیر ا عظم عمران خان دورہ کراچی کے موقع پر ۔۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نے اہلیان ...
 وزیر ا عظم عمران خان دورہ کراچی کے موقع پر ۔۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نے اہلیان کراچی کو خوشخبری سنا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر ا عظم ہفتہ کے روز کراچی کا دورہ کر رہے ہیں اور کراچی کے مسائل کے مستقل حل کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے مائیکرو بلاگنگ  ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہفتے کے روز کراچی کا دورہ کر یں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اور اہم سرکاری افسران بھی ہونگے،وزیر اعظم گورنر ہاؤس کراچی میں  سرکاری افسران سمیت عوامی نمائندوں،ممبر قومی اسمبلی اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم ہر روز کراچی پر میٹنگ لے رہے ہیں اور کراچی کے دورہ کے دوران کراچی کے مسائل کے مستقل حل کا اعلان کریں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -