ٹورڈی فراڈ کا پانچواں مرحلہ بیلجیئم کے واﺅٹ وین ائیرٹ کے نام

ٹورڈی فراڈ کا پانچواں مرحلہ بیلجیئم کے واﺅٹ وین ائیرٹ کے نام
ٹورڈی فراڈ کا پانچواں مرحلہ بیلجیئم کے واﺅٹ وین ائیرٹ کے نام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹور ڈی فرانس کا پانچواں مرحلہ بیلجیئم کے واﺅٹ وین ایئرٹ نے جیت لیا جبکہ برطانیہ کے ایڈم یاٹس اوور آل اسٹینڈنگز میں سب سے آگے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹور ڈی فرانس کے پانچویں مرحلے میں رائیڈرز نے گیپ سے رون ویلی تک 183 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جس کے دوران رائیڈرز میں ایک دوسرے پر برتری لے جانے کی کشمکش جاری رہی۔ اس مرحلے میں بیلجیئم کے واؤٹ وین ایئرٹ فاتح رہے۔ جنہوں نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 21 منٹ 22 سیکنڈز میں طے کیا۔

نیدرلینڈ کے سیز بول دوسرے اور آئرلینڈ کے سیم بینیٹ تیسرے نمبر پر رہے۔یلوجرسی پر اوور آل سٹینڈنگز میں سب سے آگے رہنے والے برطانیہ کے ایڈم یاٹس کا قبضہ برقرار ہے۔

مزید :

کھیل -