مستقبل میں صوبے میں موجود تمام یونیورسٹیاں سولر انرجی پر منتقل ہوجائیں گی:گورنر پنجاب

مستقبل میں صوبے میں موجود تمام یونیورسٹیاں سولر انرجی پر منتقل ہوجائیں ...
مستقبل میں صوبے میں موجود تمام یونیورسٹیاں سولر انرجی پر منتقل ہوجائیں گی:گورنر پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ مستقبل میں صوبے میں موجود تمام یونیورسٹیز کو سولر انرجی پر منتقل کر دیا جائے گا۔گورنر ہاوس لاہور میں دس جامعات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ سستی بجلی کی پیداوار کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سستی بجلی بنانے اور بجلی بچانے کے مشن پر بھرپور کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ایک سروے کیا تو ہر دوسرے بندے کا کہنا تھا کہ بجلی کی قلت ختم کرنے کے لیئے بجلی بچانا بہت ضروری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -