سومرسیٹ کاؤنٹی کا بابراعظم کیلئے اردو زبان میں دلچسپ پیغام، پاکستانی خوش ہو گئے

سومرسیٹ کاؤنٹی کا بابراعظم کیلئے اردو زبان میں دلچسپ پیغام، پاکستانی خوش ہو ...
سومرسیٹ کاؤنٹی کا بابراعظم کیلئے اردو زبان میں دلچسپ پیغام، پاکستانی خوش ہو گئے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے سومرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب نے ٹی 20 کے عالمی نمبر ون بیٹسمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیلئے اردو میں پیغام جاری کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سومرسیٹ کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے پاکستان کی قومی زبان میں پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ”ہم بابراعظم کا ایک بار پھر سومرسیٹ میں استقبال کرتے ہیں! ہم دنیا کے بہترین ٹی 20 کھلاڑیوں کو دیکھنے کیلئے منتظر ہیں! بابراعظم کے تمام سومرسیٹ کاﺅنٹی کرکٹ کلب کے یوٹیوب چینل پر ضرور دیکھیں!“ 

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کو سومرسیٹ کی جانب سے ٹی 20 بلاسٹ میں شرکت کی اجازت دیدی تھی۔ بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد 2 ستمبر کو کاونٹی کو جوائن بھی کر ہے، گزشتہ برس بھی بابراعظم سومرسیٹ کی جانب سے 578 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے تھے۔

پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان اس مرتبہ 7 گروپ میچز کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی پانے کی صورت میں 4 اکتوبر تک سومرسیٹ کا حصہ رہیں گے۔ 

مزید :

کھیل -