گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی کو اب۔۔۔۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بھارتی وزیر اعظم کے مکروہ عزائم بے نقاب کردیئے

گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی کو اب۔۔۔۔چیئرمین اسلامی نظریاتی ...
گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی کو اب۔۔۔۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بھارتی وزیر اعظم کے مکروہ عزائم بے نقاب کردیئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ بھارتی  وزیراعظم نریندر مودی مسلمانوں کے خلاف کئے جانے والے مظالم  کے حوالے سے تاریخ رکھتے ہیں، گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کو اب پورے ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر میں بھی مسلمانوں خون کی ہولی کھیلنے کا موقع مل گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں "ہندوستان  اور اسلامو فوبیا" کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اسلام مخالف نظریات کے حوالے سے ایک تاریخ رکھتے ہیں، بطور وزیراعلیٰ گجرات نریندر مودی کے مسلمانوں کے خلاف اقدام تاریخ کاحصہ ہیں۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں مظالم بھی دنیا کے سامنے ہیں جبکہ کورونا وباء کی وجہ سے بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک کیا گیا، بھارتی انتہاء پسندوں نے کورونا وباء کو بھی تعصب کے طور پر استعمال کیا گیا، عالمی میڈیا میں بھی ہندوستان کے تعصبانہ رویے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے،گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کو اب پورے ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر میں بھی مسلمانوں خون کی ہولی کھیلنے کا موقع مل گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -