شوہر سے ان بن، خاتون ٹیچر نے بیٹے کے 15 سالہ دوست سے جسمانی تعلق قائم کرلیا، پھر بچے کو کیا دھمکی دی؟

شوہر سے ان بن، خاتون ٹیچر نے بیٹے کے 15 سالہ دوست سے جسمانی تعلق قائم کرلیا، ...
شوہر سے ان بن، خاتون ٹیچر نے بیٹے کے 15 سالہ دوست سے جسمانی تعلق قائم کرلیا، پھر بچے کو کیا دھمکی دی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ایک 35 سالہ خاتون ٹیچر پر الزام ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کے 15 سالہ دوست سے جسمانی تعلق قائم کیا اور اس کو اپنی فحش تصاویر بھی بھیجتی رہی۔

آئلسبری کورٹ میں مقدمے کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا کہ 35 سالہ خاتون ٹیچر کی اپنے شوہر کے ساتھ نہیں بن رہی تھی جس کے بعد اس نے اپنے بیٹے کے 15 سالہ دوست جو کہ اس کا سٹوڈنٹ بھی تھا اس کے ساتھ رابطہ کیا۔ ستمبر 2018 میں خاتون ٹیچر نے سٹوڈنٹ کا نمبر لے کر اسے اپنی فحش تصاویر بھیجنا شروع کردیں جس کے بعد وہ اسے اپنی گاڑی میں بٹھا کر کھیتوں میں لے گئی اور جسمانی تعلق قائم کیا۔

عدالت کو تفتیشی افسر نے بتایا کہ ٹیچر نے تعلق قائم کرنے کے بعد لڑکے کو ڈرانے کیلئے کہا کہ وہ حاملہ ہوچکی ہے اور اگر کسی کو اس بارے میں بتایا گیا تو وہ اس کا جینا حرام کردے گی۔

پراسیکیوٹر رچرڈ ملنیے نے عدالت کو بتایا کہ جب پہلی مرتبہ ٹیچر نے لڑکے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو لڑکے کو بہت عجیب لگا تھا کیونکہ وہ خاتون ٹیچر کے بیٹے کا دوست تھا۔

خاتون ٹیچر نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا اسقاط حمل ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ پریشان تھی۔ خاتون پر بچے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے، بچے کو جسمانی تعلقات کیلئے اکسانے اور بچے کو جنسی عمل دکھانے کے الزامات کا سامنا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -