”میں آئی سی سی سے اپیل کروں گا کہ پوری دنیا میں ایک ہی برانڈ۔۔۔“ وقار یونس نے اعلان کر دیا

”میں آئی سی سی سے اپیل کروں گا کہ پوری دنیا میں ایک ہی برانڈ۔۔۔“ وقار یونس نے ...
”میں آئی سی سی سے اپیل کروں گا کہ پوری دنیا میں ایک ہی برانڈ۔۔۔“ وقار یونس نے اعلان کر دیا

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے اپیل کروں گا کہ پوری دنیا میں ایک ہی برانڈ کی گیند استعمال کی جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے قومی ٹیم کی باﺅلنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فاسٹ باﺅلنگ کا مستقبل محفوظ ہے، شاہین آفریدی، نسیم شاہ بہت اچھے باﺅلر ہیں، محمد عباس بھی ایک بہترین باﺅلر ہیں اور محمد موسیٰ کی صورت میں بھی ایک اچھا باﺅلر موجود ہے۔ 

وقار یونس نے شاہین شاہ کو انگلینڈ میں کاﺅنٹی کھیلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں بہت فائدہ ہو گا۔ قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ آئی سی سی سے اپیل کرتا ہوں کہ دنیا بھر میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچز کے دوران ایک ہی برانڈ کی گیند استعمال کریں۔

مزید :

کھیل -