انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز، گلین میکس ویل نے زوردار اعلان کر دیا

انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز، گلین میکس ویل نے زوردار اعلان کر دیا
انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز، گلین میکس ویل نے زوردار اعلان کر دیا

  

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی گلین میکسویل نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں جیت حاصل کر کے سیریز کا فاتحانہ آغاز کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 فارمیٹ کی نمبر ون ٹیم آسٹریلیا کے آل راﺅنڈر گلین میکسویل نے انگلینڈ کے ساتھ مستقبل میں کھیلے جانے والے میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز کھیلنے کیلئے ٹیم تیار ہے اور پہلے میچ کیلئے حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ اور انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں شرکت کیلئے بے چین ہوں تاکہ بہترین کارکردگی کے ذریعے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کر سکوں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ جمعہ کو ساؤتھمپٹن کے مقام پر شیڈول ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے نائٹ ہوگا۔

مزید :

کھیل -