امریکہ کی جانب سے چینی سفارتکاروں پر نئی پابندیوں کے بعد چین بھی میدان میں آگیا ،دبنگ بیان دے دیا

امریکہ کی جانب سے چینی سفارتکاروں پر نئی پابندیوں کے بعد چین بھی میدان میں ...
امریکہ کی جانب سے چینی سفارتکاروں پر نئی پابندیوں کے بعد چین بھی میدان میں آگیا ،دبنگ بیان دے دیا

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی سفارتکاروں پر امریکا نے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں، جبکہ چین نے امریکا سے غلط فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کی روشنی میں ضروری جواب دیا جائے گا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے غلط فیصلے کو واپس لے۔ عملے کے تبادلے کے معمول کے عمل اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی خرابی کا سبب بننے والے اقدامات روکے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چین ہمیشہ قوانین کے مطابق اپنی سرزمین پر امریکی سفارتی مشنوں کی معمول کی سرگرمیوں کے لئے سہولت مہیا کرتا ہے۔ جب کہ امریکا بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے۔امریکی پابندیوں کے تحت چینی سفارتکاروں کو جامعات اور ثقافتی پروگرام میں شرکت سے قبل محکمہ خارجہ سے اجازت لینا ہوگی۔ چینی سفارتخانے اور عملے کے سوشل میڈیا اکاوئنٹس کی جانچ بھی ہوگی۔

مزید :

بین الاقوامی -