وہ اسلامی ملک جہاں ایک سال میں تیسری حکومت آگئی

وہ اسلامی ملک جہاں ایک سال میں تیسری حکومت آگئی
وہ اسلامی ملک جہاں ایک سال میں تیسری حکومت آگئی

  

تیونس (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی افریقہ کے مسلمان عرب ملک تیونیسیہ میں ایک سال سے بھی کم عرصے کے دوران تیسرا وزیر اعظم منتخب ہوگیا۔

بدھ کے روز پارلیمنٹ میں 15 گھنٹے کی طویل بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی اور ہشام مشیشی ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔ انہیں 67 کے مقابلے میں 134 ووٹ ملے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد اسلامی ملک میں یہ تیسری حکومت منتخب ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ 2011 میں عرب بہار کا آغاز تیونس سے ہی ہوا تھا ، یہاں طویل مدت تک حکمران رہنے والے زین العابدین بن علی کی حکومت کا تختہ الٹا گیا جس کے بعد یہ سلسلہ پوری عرب دنیا میں پھیل گیا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -