شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر لیفٹیننٹ اور دو جوان شہید

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر لیفٹیننٹ اور دو جوان شہید
شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر لیفٹیننٹ اور دو جوان شہید

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی اہلکار دہشت گردوں کی جانب سے بچھائے گئی بارودی سرنگ کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصر حسین اور دو جوان شہید ہو گئے جبکہ 4اہلکار زخمی ہوئے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوم سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار سڑک تعمیر کرنے والی ٹیم کی حفاظت پر مامور تھے کہ بارودی سرنگ کی زد میں آگئے ۔شہدا میں لیفٹیننٹ ناصر حسین ،نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شامل ہیں ۔ شہیدلیفٹیننٹ ناصرحسین خالدکاتعلق مظفرآبادسے ہے،نائیک محمدعمران شہیدکاتعلق فیصل آبادسے ہے۔ شہیدسپاہی عثمان اخترکاتعلق راولپنڈی سے ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

مزید :

قومی -