بابراعظم نے ٹی 20 بلاسٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میں باﺅلرز کے چھکے چھڑا دئیے، کتنے رنز بنائے؟ 

بابراعظم نے ٹی 20 بلاسٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میں باﺅلرز کے چھکے چھڑا دئیے، ...
بابراعظم نے ٹی 20 بلاسٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میں باﺅلرز کے چھکے چھڑا دئیے، کتنے رنز بنائے؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 بلاسٹ میں بابراعظم سومرسیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں جو آج وورسسٹر شائر کے مدمقابل ہوئی جس نے ٹاس جیت کر سومرسیٹ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بابراعظم نے سٹیو ڈیوس کیساتھ مل کر پہلی وکٹ کی شراکت میں ہی 90 رنز جوڑ دئیے۔ 
بابراعظم نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں سٹیو ڈیوس 60 ، جیمز ہیلڈرتھ 26، ٹام ابیل 21، ایڈی بائےروم 18، بین گرین 14، وینڈر مروی 25 اور جوش ڈیوی 3 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور سومر سیٹ نے 230 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ 
وورسسٹر شائر کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز ہی بنا سکی۔ جیک لبی نے سب سے زیادہ 75 رنز بنائے جبکہ ڈیرل مچل نے 45، جیک ہائنس نے 20، راس وائٹلی نے 15، ایڈ برنارڈ نے 11 اور ڈیلون پینگٹن نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

مزید :

کھیل -