مکہ مکرمہ میں بارش ،موسم خوشگوار ہوگیا

مکہ مکرمہ میں بارش ،موسم خوشگوار ہوگیا
مکہ مکرمہ میں بارش ،موسم خوشگوار ہوگیا

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں ہونے والی بارش سے خانہ کعبہ اور حرم شریف میں زائرین خوش ہیں۔بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا، اور کئی علاقے اور شاہراہیں زیر آب آگئیں۔ جس کے بعد پانی نکالنے کے لئے شہری دفاع کی ٹیمیں متحرک ہوگئی ہیں۔سعودی خبررساں ادارے (ایس پی اے) کے مطابق مدینہ منورہ میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش شروع ہوگئی۔ بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں۔العلا، العیص، المھد، خیبر اور وادی الفرع کمشنریوں میں رات 8 بجے تک بارش برسنے کا امکان ہے۔

مزید :

عرب دنیا -