وزیراعظم کی مثبت پالیسیوں کے باعث معیشت ترقی کی جانب گامزن ،تاجر حکومتی مراعات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں:قاسم خان سوری

وزیراعظم کی مثبت پالیسیوں کے باعث معیشت ترقی کی جانب گامزن ،تاجر حکومتی ...
وزیراعظم کی مثبت پالیسیوں کے باعث معیشت ترقی کی جانب گامزن ،تاجر حکومتی مراعات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں:قاسم خان سوری

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ہم سب کو ملکر پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں،کوروناوائرس کےباعث حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تاہم وزیراعظم کی مثبت پالیسیوں کے باعث معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے،سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن و امان قائم اور شہرکی رونقیں بحال ہوئی ہیں۔

 کوئٹہ میں میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے قاسم خان سوری نےکہاکہ بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث شہر کی رونقیں مانند پڑ گئیں تھیں تاہم یہ خوش آئند بات ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت شہر کی رونقیں دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔انہوں نےکہاکہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کےباعث حکومت اورمعیشت کیلئےمشکلات پیدا ہوئیں تھیں تاہم وزیراعظم کی مثبت پالیسیوں کی بدولت جہاں ملک میں کوروناوائرس نہیں پھیلااورآج الحمداللہ ملک کی معیشت ترقی کر رہی ہے،ہمیں ملکرملک اورصوبےکی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تاجروں کیلئے خصوصی مراعات دے رہی ہے تاکہ ملک میں کاروبار چلے اور معیشت بہتر ہو ، تاجروں کو چاہئے کہ وہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -