وفاقی دارالحکومت میں پانی کی کمی کو پورا کرنے  کیلئے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کردیا

 وفاقی دارالحکومت میں پانی کی کمی کو پورا کرنے  کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ...
 وفاقی دارالحکومت میں پانی کی کمی کو پورا کرنے  کیلئے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں پانی کی کمی کو پورا کرنے  کیلئے غازی بروتھا سے اسلام آباد کو پانی سپلائی کرنےکےمنصوبےپرعمل درآمد کی رفتار کو تیز کیا جائے،اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانےاوراس ضمن میں صحت وتعلیم کی سہولیات  میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ دی جائے،اسلام آباد گرین ایریاز کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے لہذا اس حوالے سے تجاوزات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ، پینے کے صاف پانی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر برائے داخلہ مرزا شہزاد اکبر، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی علی نواز اعوان، ایم این اے راجا خرم شہزاد،  چیئرمین سی ڈی اے  سمیت  دیگر سینئر افسران شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کو درپیش صاف پانی، ٹرانسپورٹ کے مسائل اور صحت و تعلیم کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں  اور زیر التوا اسلام آباد ائیرپورٹ میٹرو بس منصوبے سے متعلقہ معاملات اور ان کے حل پرغور کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ میٹرو بس منصوبے کی تکمیل، انتظام  اور ٹرانسپورٹ سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے اسلام آباد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ  کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کےحوالےسےوزیرِ اعظم نےہدایت کی کہ غازی بروتھاسےاسلام آباد کو پانی سپلائی کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو ماڈل سٹی بنانے پر بھرپور توجہ دی جائے،اس ضمن میں صحت اور تعلیم کی سہولیات  میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت  کی کہ اسلام آباد اور اس کے مضافات میں بغیر کسی منصوبہ بندی آبادی کے پھیلاؤ کے مسئلے  کے حل  پر  ترجیحی بنیادوں پر غور کیا جائے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ گرین ایریاز کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے لہذا اس حوالے سے تجاوزات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔

مزید :

قومی -