بلاول بھٹو کا پاؤں فریکچر ،ڈاکٹروں نے چلنے پھرنے سے روک دیا

بلاول بھٹو کا پاؤں فریکچر ،ڈاکٹروں نے چلنے پھرنے سے روک دیا
بلاول بھٹو کا پاؤں فریکچر ،ڈاکٹروں نے چلنے پھرنے سے روک دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔ بلاول بھٹو زرداری کے پاؤں میں چوٹ آئی ہے اور انہیں ڈاکٹروں نےچلنے پھرنے سے منع کرتے ہوئے آرام کامشورہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز"کے مطابق بلاول بھٹو  زرداری کےبائیں پاؤں میں فریکچر ہواہے،ہیئر لائن فریکچر ہونے سے بلاول بھٹو کو تکلیف کا سامنا ہے، تکلیف کی وجہ سے آرتھو پیڈک سرجن نے چلنے پھرنے سے منع کیا ہے۔

مزید :

قومی -