شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے شہید افسر اور جوانوں کو سلام عقیدت

  شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے شہید افسر اور جوانوں کو سلام ...
  شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے شہید افسر اور جوانوں کو سلام عقیدت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف  نے  شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے شہید افسر اور جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید کی والدہ پر پوری قوم کو فخر ہے، پوری قوم شہدا کی مقروض رہے گی۔ اپنے بیان میں  مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف  نے  شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے شہید افسر اور جوانوں کو سلام عقیدت پیش  کیا اور کہاکہ لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید ابن شہید کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے، اکلوتے بیٹے کی عظیم قربانی پر شہید کی عظیم والدہ کو پوری قوم سیلوٹ پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید کی والدہ پر پوری قوم کو فخر ہے، پوری قوم شہدا کی مقروض رہے گی،شہدا کے گھرانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نائیک محمد عمران اورسپاہی عثمان اختر کے اہلخانہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -