ٹرمپ نے اپنے ووٹرز کو 2 بار ووٹ ڈالنے کا کہہ دیا، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

ٹرمپ نے اپنے ووٹرز کو 2 بار ووٹ ڈالنے کا کہہ دیا، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی حیرت ...
ٹرمپ نے اپنے ووٹرز کو 2 بار ووٹ ڈالنے کا کہہ دیا، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ووٹرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 2 بار اپنا ووٹ کاسٹ کریں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کو غائب کیا جاسکتا ہے۔

حالیہ کورونا وبا کے باعث امریکہ کی کئی ریاستوں میں بذریعہ ڈاک ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  اس حوالے سے ووٹرز کی رجسٹریشن میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسے میں صدر ٹرمپ نے اپنے ووٹرز کو 2 بار ووٹ ڈالنے کا مشورہ دیا ہے۔

شمالی کیرولائنا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ووٹرز کو چاہیے کہ وہ اپنے رائے دہی کے حق کو یقینی بنانے کے لیے ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کے بعد ذاتی طور پر بھی جا کر ووٹ ڈال کرآئیں۔ اگر کسی نے ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے ووٹ کو غائب کر بھی دیا تو ذاتی طور پر دیا گیا ووٹ شمار ہوجائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -