آل پاکستان انجمن تاجران کی کابینہ کے اعزازمیں آئرن مرچنٹس کا استقبالیہ

آل پاکستان انجمن تاجران کی کابینہ کے اعزازمیں آئرن مرچنٹس کا استقبالیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) مرکزی آئرن مرچنٹس ایسو سی ایشن مصری شاہ لوہا مارکیٹ کی جانب سے آل پاکستان انجمن تاجران کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ایک پرتکلف استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت مرکزی صدر چوہدری عامر صدیق نے کی۔تقریب میں انعام الحق بٹ،چوہدری بشیر کمبوہ،حافظ باسط،چوہدری فاروق رضا، آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد نعیم میر، شہزادہ سلیم،شاہد نذیر چوہدری صدر لاہور،سہیل محمود بٹ، میاں خلیل عبیر،محمد اعجاز چوہدری،باؤ سجاد حسین،سید پرویز شاہ زیدی، سعید رضا بٹ، چوہدری ذوالفقار آکاش،حاجی اعجاز احمد سمیت تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت۔چوہدری عامر صدیق اورمحمد نعیم میر نے آل پاکستان انجمن تاجران کے نومنتخب عہدیداران، اراکین ایگزیکٹو باڈی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی بے لوث خدمت اور مسائل کے حل اور تاجروں کے حقوق کی بالادستی کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔