سیشن عدالت، گیس شیل گرنیڈ نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں
لاہور(کرائم رپورٹر)سیشن کورٹ کے باہر موٹرسائیکل کے قریب چھپایا گیا ہینڈ گرنیڈ دیکھ کر سیشن کورٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے بم اسکواڈ کو اطلاع دی گرنیڈ کی اطلاع پر سیشن کورٹ میں پیشی کے لیے آنے والے ملزمان اور سائیلین اور پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں اس دوران پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر گرینڈ کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنزسہیل چوہدری سمیت دیگھر افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اس موقع پر پولیس کی جانب سے سنیپ چیکنگ کے علاوہ سیشن کورٹ کے اطراف میں سراغ رساں کتوں سے جائزہ لیا گیااور بم اسکواڈ کے اہلکاروں نے میٹل ڈیٹیکٹرز کی مدد سے علاقے کی چھان بین کی اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے گرنیڈ کی ساخت کامعائنہ کیا ابتدائی رپورٹ کے مطابق گرنیڈ میں بارودی مواد نہیں پایا گیاملنے والابم گیس گن گرنیڈ ہے جو ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
ابتدائی انکوائری کے مطابق گیس شیل پولیس اہلکار خاور کو جاری کیا گیا،کانسٹیبل خاور اینٹی رائٹ فورس میں تعینات ہے خاور سے سیشن کورٹ پارکنگ پر موٹر سائیکل لگاتے ہوئے شیل گر ا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اہلکار کی موٹر سائیکل کو سی سی ٹی و ی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز کی کانسٹیبل خاور کے خلاف محکمانہ انکوائری کی ہدایتکرتے ہوئے کہا دوران ڈیوٹی غفلت لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی
