جوہر ٹاؤن، غیرت کے نام پر ملزم کی فائرنگ سے نوجوان قتل

جوہر ٹاؤن، غیرت کے نام پر ملزم کی فائرنگ سے نوجوان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں غیرت کے نام پر شہری قتل، مقتول لڑکی کو گھر ملنے کے لیے گھر گیا جہاں لڑکی کے بھائی کی فائرنگ ہلاک ہو گیا پولیس نے نعش  پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاتفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں 28سالہ شکوراپنی محبوبہ کو ملنے گھر گیا ہوا تھا جہاں اس کے بھائی زبیر نے دونوں کو دیکھ لیا اور شکور پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شکور شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا زخمی شکور کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق مقتول شکور کے خاتون صغراں سے تعلقات تھے گزشتہ روز مقتول صغراں سے ملنا گیا تو لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شکور جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -