شاہ عالم پل کے قریب نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد

شاہ عالم پل کے قریب نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)دا ؤ د زئی پولیس سٹیشن کی حدود شاہ عا لم پل کے قریب نامعلوم شخص کی گو لیو ں سے چھلنی نعش بر آمد ہو ئی جسے سفا ک قا تلو ں نے فائر نگ کر کے قتل کر نے کے بعد دریا میں پھینک دیا تھا۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز داؤ د زئی پولیس کو اطلا ع ملی کہ شاہ عا لم پل کے قریب دریا کے کنا رے نعش پڑی ہے جس پر پولیس کی نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے مر دہ خانہ منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بر آمد ہو نے والے نعش کی تاحال شنا خت نہ ہو سکی جسے نامعلوم سفا ک قا تلو ں نے فائر نگ کر کے قتل کر دیا اور بعد میں اسے دریا شا ہ عالم میں پھینک دیا تھا پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کیدوران معلو م ہوا ہے کہ مقتول کو تین گو لیاں لگی تھی تاہم پولیس نے رپو رٹ درج کر کے تحقیقا ت شروع کر دی اور ورثا ء کی تلا ش بھی جا ری ہے۔