سرائے نورنگ میں آج عالمی مجلس ختم نبوتؐ کے زیر اہتمام یوم تشکر ریلی ہوگی
سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لکی مروت کے ضلع ناظم اعلی مولانا عبدرالرحیم نے کہا کہ آج بروزہ جمعہ سہ پہر تین بجے جامع مسجد منیاری نورنگ پاسبان پلازہ سے 7ستمبر کی ختم نبوت ریلی کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں ایک عظیم الشان یوم تشکر ریلی نکالی جائے گی علماء کرام نماز جمعہ خطبوں میں عقیدہ ختم نبوت پر تفصیلی روزشنی ڈالے اور یوم تشکر اور سات ستمبر کی ریلیوں کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیا سنٹر نورنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلع ناظم مالیات مولانا ابراہیم ادھمی۔ ناظم تبلیغ مولانا محمد طیب طوفان اور ناظم دفتر مولانا ماسٹر عمر خان بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ سات ستمبر امت مسلمہ کیلئے فتح کا دن ہے سات ستمبر کو ہونے والے عظیم الشان یوم ختم نبوت ﷺریلی قادیانت کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ عقید ہ ختم نبوت ﷺصرف ایک جماعت کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مشترکہجدوجہد ہے علمائے دیوبند کے اکا برین نے پوری امت کو ختم نبوت ﷺ کے پلیت فارم پر متحد کیا ہے اور اسی متفقہ جدودجہد کی بدولت پاکستان کے پارلیمنٹ نے7ستمبر1974قادیانیوں کو قانون طور پر غیر مسلم قراردے دیا اور دائر اسلام سے ہمیشہ کیلئے خارج کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ سات سمبر یوم ختم نبوت ﷺ ریلی کے لئے پروگراموں کا سلسلہ شروع ہے۔
