آسان انصاف مرکز کے قیام سے سروسز کی فراہمی کو ممکن بنایاجا سکے گا،ایس ایس پی آپریشنز

  آسان انصاف مرکز کے قیام سے سروسز کی فراہمی کو ممکن بنایاجا سکے گا،ایس ایس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) آسان انصاف مراکز کے قیام کا مقصد قانون کے متلاشی افراد کی بروقت داد رسی کو یقینی بنانا ہے، شہریوں کی سہولت، بہترین سروسز کی فراہمی اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر تھانوں میں (آسان انصاف مراکز) قائم کئے جا رہے ہیں، پانچ تھانوں میں قیام کے بعد بتدریج دیگر تھانوں تک توسیع دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں استفادہ حاصل کر سکیں، تمام مراکز میں لیڈیز پولیس اور تربیت یافتہ پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے تاکہ عوام کے شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی نے گزشتہ روز تھانہ فقیر آباد میں قائم کئے گئے آسان انصاف مرکز کا اچانک دورہ کیا ہے،اس موقع پر اے ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،ایس ایس پی آپریشن نے آسان انصاف مرکز پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی سروسز اوران کی سہولت کے لئے کئے گئے انتظامات سے آگاہی حاصل کی ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ آسان انصاف مراکز پر شہریوں کو زیادہ آسان اور سہل طریقہ کار کے تحت بروقت قانونی معاونت کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا گیا ہے جس کے لئے پشاور پولیس کی جانب سے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کا ثمر عوام کو پہنچانا اولین ترجیح ہے جس کے تحت دیگر اقدامات سمیت پشاور میں پہلی بار آسان انصاف مراکز قائم کئے جا رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر پانچ تھانوں میں آسان انصاف مراکز قائم کئے جا رہے ہیں جن کو بتدریج دیگر تھانوں تک توسیع دی جائے گی۔