چار ملزمان گرفتار، 14 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد

چار ملزمان گرفتار، 14 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر)صدر ڈویژن پولیس نے تھانہ سربند کی حدود میں سرگرم چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز خفیہ اطلاعات پر ہونے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کا تعلق حیدر آباد،ضلع چارسدہ اور پشاور سے ہے جن میں منشیات سمگلر بھی شامل ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر14 کلو گرام سے زائدچرس برآمد کر ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ سربند امتیاز عالم نے مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی اور منشیات سمگلنگ میں ملوث چارملزمان کو گرفتارکر لیا ہے گرفتار ملزمان میں لیاقت حسین ولد حضرت حسین، سردارعلی ولد شاکر اللہ ساکنان حیدر آباد، شعیب ولد نوشیروان سکنہ چارسدہ اور امان اللہ ولد زرمحمد سکنہ ارمڑ شامل ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر14 کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمدکر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔