عوام سیاسی طور پر باشعور ہو چکے، ملک امین اسلم
اسلام آباد /حضرو (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ عوام سیاسی طور پر باشعور ہو چکے ہیں جو ملک وقوم کی بہتری کے فیصلوں کو سمجھ سکتے ہیں،سابق حکومتوں نے ملک وقوم کو بے دردی سے لوٹا جس کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے،وزیر اعظم کی قیادت میں ملک وقوم کا کل آج سے بہتر ہو گا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے یہ بات جمعرات کوصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ملک امین اسلم نے کہا کہ تمام تر مصروفیات کے باوجود حلقہ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں او ر ان کے سوئی گیس،بجلی،تعلیم،صحت سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہوں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں حلقہ عوام کو بڑے میگا پروجیکٹ دے کر انکا معیار زندگی بلند کرینگے، انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے قرضوں کی بنیاد پر جھوٹی ترقی کے دعوے کر کے ہماری آنیوالی نسلوں کو بھی گروی رکھ دیا تھا اور معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا تھا جس کی وجہ سے آج عوام مہنگائی کی دلدل میں گر چکی ہے لیکن وزیر اعظم اپنی مثبت او ر عوام دوست پالیسیوں سے ملک وقوم کو اس دلدل سے نکال کر ایک خوشحال پاکستان کی جانب گامزن کر یگی جس کے بعد حقیقی معنوں میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوگا ملک امین اسلم نے کہا کہ ملک بھر میں ماحولیات کی بہترین پالیسیاں کامیابی سے جاری ہیں جس میں عوام بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ہماری یہی کامیابی ہے کہ پاکستان کی ماحولیات کی پالیسیوں کو آج پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے جو کہ پاکستان اور اس کے عوام کیلئے ایک اعزاز ہے ملک امین اسلم نے کہا کہ حلقہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے میرے ڈیرے اور دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔
ملک امین اسلم
