سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پلی بارگین کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا

  سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پلی بارگین کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  سابق ڈپٹی چیئرمیں سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس میں پلی بارگین معاملے پر سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پلی بارگین کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نیب کو پلی بارگین کی درخواست  کی خبریں جھوٹ اور من گھڑت ہیں، نیب کو پلی بارگین کی کوئی درخواست دی نہ ہی درخواست دینے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ نیب اور خصوصن ڈی جی عرفان منگی میرے خلاف پلی بارگین کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، میرے خلاف کیسز جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہیں جن کا قانون کے مطابق مقابلا کرتا رہوں گا، نیب لوگوں پر بڑے بڑے الزامات عائد کر کے انکی پگڑیاں اچھالتا ہے ہے لیکن کچھ ثابت نہیں کر پاتا، میرے کیس بڑا واضح ہے  نیب کو کچھ حاصل نہیں ہوا تو اب جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، نیب کے خلاف اپنے موقف پر اب بھی قائم ہوں، نیب ایک کرمنل اور بلیک میلنگ کا ادارہ بن چکا ہے، نیب تمام ادارو  سے خود کو بالا سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے سپریم کورٹ کے احاطہ عدالت سے شخص کو گرفتار کرکے توہین عدالت کی، سپریم کورٹ عرفان منگی کی معافی کی درخواست بھی مسترد کر چکی ہے، سپریم کورٹ کو نیب کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بلیک میلنگ کا بھی نوٹس لینا چاہیے،نیب کی بلیک میلنگ کے خلاف چیئرمین نیب اور عرفان منگی کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
 سلیم مانڈوی والا

مزید :

صفحہ اول -