امتیاز الرحمن چوہدری، اسلم بھٹہ کا جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) خدمت اور یونائٹیڈ گروپ کے نامز د مشترکہ امیدواروں امتیاز الرحمن چوہدری، چوہدری بشیر احمد، الحاج اسلم بھٹہ کا ساتھیوں سمیت دورہ جنوبی پنجاب،گزشتہ صبح لاہور سے براہ راست بہاولپور پہنچے اور شام کو ملتان میں اسلم بھٹہ کا یونائٹیڈگروپ اور خدمت گروپ کے رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ، ملتان کے حج آرگنائزر کی بڑی تعداد بھی شریک ہو ئی۔ نومنتخب چیئرمین خدمت گروپ سابق مرکزی چیئرمین ہوپ سلمان طاہر ایگزیکٹو ممبر حافظ شفیق کاشف چیئرمین یونائٹیڈ گروپ چوہدری عادل مسارات گروپ کے چوہدری افضل حافظ عتیق جاوید اقبال، میاں جبار انجم، اویس جمیل، پرویز حمید، چیف آرگنائزر یونائٹیڈ گروپ سعید احمد ملک بھی جنوبی پنجاب کا دورہ کرنیوالوں میں شامل تھے۔ امتیاز الرحمن چوہدری اور اسلم بھٹہ نے جنوبی پنجاب کے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے اہم شخصیات کی طر ف سے حمایت کا دعویٰ کیا اور کہا پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔
حمایت دعویٰ
