عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس  7ستمبر کو مینار پاکستان میں ہوگی، جے یو آئی 

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس  7ستمبر کو مینار پاکستان میں ہوگی، جے یو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن،جماعت اسلامی امیر سنیٹر سراج الحق،مسلم لیگ ق کے راہنماء سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولا نا ناصر الدین خاکوانی،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے صدر پروفیسر ساجد میر اور دیگر مذہبی جماعتوں کے راہنماء  7ستمبر کو مینار پاکستا ن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے۔یہ بات جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا اسماعیل شجاع آبادی،مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا علیم الدین شاکر،قاری جمیل الرحمن اختر،میاں رضوان نفیس،مولانا عبد الشکور حقانی،حافظ اشرف گجر،مولانا خالد محمود،مفتی شاہد عبید،مولانا عبدالنعیم،حافظ نصیر احمد احرار،علامہ ممتاز اعوان نے لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ 7ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک تاریخی دن ہے جس دن پاکستان کی قومی اسمبلی پر ختم نبوت کا پرچم لہرایا۔علماء  نے کہاکہ 7ستمبر مینار پاکستان میں منعقدہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں لاکھوں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم عقیدہ ختم نبوت اور وطن کی حفاظت کے لیئے ہر قر بانی دینے کا عہد کریں گے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے راہنماء مولانا اسماعیل شجاع آبادی اوردیگر  نے بتا یا کہ کانفرنس کے انتظامات کو مکمل ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ 7ستمبر کو عاشقان مصطفی ؐقافلوں کی صورت میں مینارپاکستان پہنچے گے انہوں نے کہا کہ لاکھوں فر زندان توحیداس کانفرنس میں شریک ہوکر عقید ہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون کے دفاع کا عہد کریں گے انہوں نے بتا یا کہ کا نفر نس کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولا نا ناصر الدین خاکوانی کریں گے جبکہ کانفرنس کی نگرانی مولانا خواجہ عزیز احمد اور مولانا فضل الرحیم اشرفی کریں گے۔
 ختم نبوت کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -