پنجاب بینک اور اینگرو فرٹیلائزر کے مابین کسانوں کو فنانسنگ کیلئے معاہدہ
لاہور(خصوصی رپورٹ)دی بینک آف پنجاب اور اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کے مابین پاکستان بھر میں موجود بی او پی برانچ نیٹ ورک کے ذریعے کسانوں کو آسان فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔معاہدے کیمطابق اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ شاندار کسان پروگرام کے تحت ترقی پسند زمینداربینک آف پنجاب سے رعایتی مارک اپ ریٹس اور آسان شرائط پر زرعی قرضہ جات حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ یہ کسان اس سہولت کو پیداوار میں اضافے کیلئے انفراسٹرکچر، میکنائزیشن اور ورکنگ کپیٹل کے طور پر استعمال کرسکیں گے۔اس فنانسنگ معاہدے کی بدولت کسانوں کی معاشی حالت میں بہتری کے ساتھ پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ یاداشت پر دستخطوں کی تقریب اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کے ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کی نمائندگی عامر اقبال چیف کمرشل افسر اور عمران احمد چیف فنانشل افسر نے کی۔ دی بینک آف پنجاب کی نمائندگی فرید احمد خان، گروپ چیف کارپوریٹس اینڈ انوسٹمنٹ بینکنگ، آصف ریاض گروپ ہیڈ ریٹیل اینڈ پرائرٹی سیکٹرز لینڈنگ اور سرفراز حسین، ہیڈ ایگری ڈویژن نے کی۔عامر اقبال (چیف کمرشل آفسر اینگرو فرٹیلائزر لمیٹد) اور آصف ریاض (گروپ ہیڈ ریٹیل اینڈ پرائرٹی سیکٹرز لینڈنگ، بی اوپی) نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ترجیحی بنیادو ں پر کسانوں کی مالیاتی شمولیت اور فلاح زرعی شعبے کی ترقی کی کنجی ہے جس سے پاکستان کی ترقی ممکن ہے۔
پنجاب بینک
