سی سی پی او لاہور کولڑکی بازیاب کراکے عدالت پیش کرنے کاحکم  سماعت 8ستمبر تک ملتوی 

سی سی پی او لاہور کولڑکی بازیاب کراکے عدالت پیش کرنے کاحکم  سماعت 8ستمبر تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس امجد رفیق نے 15سالہ مغوی لڑکی کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پرسی سی پی او لاہور کولڑکی بازیاب کراکے عدالت پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 8ستمبر تک ملتوی کردی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایس ایچ او تھانہ ساندہ لاہورنے عدالت میں پیش ہوکربتایا کہ لڑکی کی بازیابی کے لئے پولیس کی کوششیں جاری ہیں،درخواست گزار شہری جارج مسیح کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ اس کی بیٹی تابش کونامعلوم افراد نے اغواء کیا، دو ماہ گزر گئے ہیں پولیس نے کاروائی نہیں کررہی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ اس کی بیٹی فوری بازیاب کرانے کاحکم دیاجائے۔
بازیابی کا حکم 

مزید :

صفحہ آخر -