بازیاب ہونے والی 20 سالہ لڑکی  کو والدہ کے ساتھ بھجوا نے کاحکم

 بازیاب ہونے والی 20 سالہ لڑکی  کو والدہ کے ساتھ بھجوا نے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس محمد شان گل نے بازیاب ہونے والی 20 سالہ کوثر بی بی کو والدہ کے ساتھ بھجوا نے کاحکم دے دیا،عدالتی حکم پرایس ایچ او شرقپورشریف طارق اسلام اور سب انسپکٹرعمران نے مغوی لڑکی کوبازیاب کراکے عدالت میں پیش کیا،ایس ایچ او کی جانب سے عدالت کوبتایا گیا کہ کوثر بی بی کوکوٹ پنڈی داس سے رمضان عرف جانی نامی شخص سے بازیاب کرایاگیا ملزم کیخلاف اغواء کامقدمہ درج کرلیا گیا دوران سماعت لڑکی نے عدالت کوبتایا کہ رمضان نامی شخص نے اسے اغوا کیا اور موبائل چھین کراپنے پاس رکھ لیا،عدالت نے لڑکی کا موقف سننے کے بعد اسے اس کی والدہ مریم کے ساتھ بھجوانے کاحکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
بھجوانے کا حکم 

مزید :

صفحہ آخر -