قائمہ کمیٹی برائے کا بینہ سیکرٹریٹ نے او گراترمیمی بل 2021کی منظوری دیدی 

قائمہ کمیٹی برائے کا بینہ سیکرٹریٹ نے او گراترمیمی بل 2021کی منظوری دیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (آ ئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکر ٹریٹ نے حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی)بل 2021 کی منظوری دے دی، بل کے تحت بل کے تحت  اوگرا کو ایل این جی اور آر ایل این کی قیمت فروخت  کے تعین  کے حوالے سے مزید بااختیار کرنا ہے جبکہ کمیٹی نے گیس کی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے صارفین کو اووربلنگ کی شکایات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے گیس کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے مسائل کو فوری طورپر حل کریں، کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ گیس چوری اور خراب میٹروں کی قیمت گیس کے بروقت بل ادا کرنے والے صارفین  سے مت وصول کی جائے جبکہ کمیٹی نے   گیس کی اووربلنگ کے معاملہ پر بریفنگ کے لئے اوگرا، ایس این جی پی ایل  اور ایس ایس جی  سی ایل کے سربراہان کو  آئندہ اجلاس میں  طلب کرلیا کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکر ٹریٹ کا اجلاس  چیئرپرسن کشور زہرا کی صدارت میں ہوا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکر ٹریٹ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے گیس کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے مسائل کو فوری طورپر حل کریں اجلا س کے دوران حکومت کے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی)بل 2021پر غور کیا گیا، کمیٹی کو آ گاہ کیا گیا کہ بل کا مقصد تمام  ایل این جی اور آر ایل این جی  کیلئے لائسنس اور قیمتوں کو  اوگرا کے ریگولیٹری فریم ورک  کے ماتحت کرنا ہے بل کے تحت اوگرا کو اوگر آرڈیننس 2002کے تحت آر ایل این کی قیمت فروخت  کے تعین  اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن کے اجراء کیلئے مزید بااختیار کرنا ہے کمیٹی بل کی منظوری دے دی کمیٹی نے کیسو مل کھل داس کی جانب سے پیش کئے گئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی بل 2021 کو مستردکردیا۔ 
ترمیمی بل 

مزید :

صفحہ آخر -