وزیراعلیٰ سندھ سے سردار یعقوب کی قیادت میں وفد کی ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے جمعرات کے دن آزاد کشمیر سے آئے ہوئے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار یعقوب کر رہے تھے۔ وزیراعلی ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
