کراچی کی اہم شاہراہوں پر شجر کاری اور دیگر کاموں کا آغاز کر دیا گیا

کراچی کی اہم شاہراہوں پر شجر کاری اور دیگر کاموں کا آغاز کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ مائی کولاچی روڈ سمیت کراچی کی دیگر اہم شاہراہوں پر شجر کاری اور دیگر کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے، مائی کولاچی روڈ پر شجر کاری مہم کے سلسلے میں کھجور کے 45درخت لگائے گئے ہیں جس سے اس شاہراہ کی خوبصورتی میں زبردست اضافہ ہوا ہے،یہ بات انہوں نے جمعرات کی صبح مائی کولاچی روڈ پر جاری بہتری کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، اس موقع پر دعا فانڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر فیاض عالم اور دیگر افراد بھی موجود تھے،ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ مائی کولاچی روڈ پرلگائے گئے کھجور کے درخت دعا فانڈیشن کے تعاون سے میرپور خاص سے منگوائے گئے ہیں،کراچی کی دیگر شاہراہوں پر شجر کاری اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے جن میں شارع فیصل شاہراہ پاکستان عبداللہ ہارون روڈ سر شاہ سلیمان روڈ ابن سینا روڈ راشد منہاس روڈ اور ایس ایم توفیق روڈ اور دیگر شاہراہیں شامل ہیں جن کی خوبصورت میں اضافے کے لیے بھرپور شجر کاری کی جائے گی اس کے علاوہ اسٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کر کے ان سڑکوں کو روشن بنایا جائے گا، اس موقع پر دعا فانڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر فیاض عالم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو شہر کی مختلف شاہراہوں پر شجر کاری میں تعاون کے لیے پیشکش بھی کی جس پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ یہ شہر سب کا ہے اور سب مل کر ہی ایک دوسرے کی مدد سے اس کی تعمیر و ترقی اور بہتری کے کام بہتر طور پر کر سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ شجر کاری کے ساتھ ساتھ ان شاہراہوں پر لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت اور نشوونما کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ یہ درخت بن کر شاہراہوں کی خوبصورت میں اضافہ کرسکیں۔

مزید :

صفحہ اول -