صوبائی وزیر میاں اسلم سے ملتان چیمبر آف کامرس وفد کی ملاقات

صوبائی وزیر میاں اسلم سے ملتان چیمبر آف کامرس وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (  نیوز  رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے ایوان صنعت و تجارت ملتان کے نائب صدر میاں شفیع انیس شیخ کی قیادت میں وفدنے سول (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی ملاقات کے دوران ملتان کی انڈسٹری اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی نائب صدر میاں شفیع انیس شیخ نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے کاٹن کراپ کی بحالی اور ٹیکسوں سے متعلقہ مسائل اجاگر کئے جبکہ ملتان ایوان کے سابق نائب صدر اور صدر ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ خواجہ محمد حسین،سابق وائس چیئرمین پی سی جی اے عاصم سعید شیخ،سینیئر نائب صدر انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ آف منیجمنٹ و سابق سینیئر نائب صدر ایوان میاں راشد اقبال،ممبر مجلس عاملہ اور صدر ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری فیصل سعید شیخ،صدر شیپ کیسنگ ایسوسی ایشن ملک رمضان بھٹہ،سابق نائب صدر ایوان ندیم احمد شیخ نے صوبائی وزیر کو ملتان ڈرائی پورٹ کے مسائل،کاٹن کی پیداوار میں اضافہ اور انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان فیز تھری،نادر آباد پھاٹک پر فلائی اوور،فوڈ اور شیپ کیسنگ کے لیے الگ زونز کے قیام بارے مطالبات کئے سیکرٹری ایوان محمد شفیق نے سول سیکرٹریٹ ملتان کے لیے سیکرٹری انڈسٹریز کی تعنیاتی کا بھی مطالبہ کیا صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی مکمل خود مختاری بزدار حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے، پنجاب حکومت کے اس انقلابی اقدام سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہو ں گے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے کپاس کی پیداوار بڑھانا وقت کی ضرورت ہے ویلیو ایڈڈفصل کپاس کے زیر کاشت رقبہ اور پیداوار میں اضافہ کیلئے حکومت سنجیدہ اقداما ت اور کوششیں کررہی ہے حکومت پنجاب نے پنجاب سمال انڈسٹریز کے تحت 36اضلاع میں کاٹیج انڈسٹری کی بحالی کے لئے بلاسود چھوٹے قرضے دیئے جارہے ہیں جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں نئے صنعتی مراکز قائم کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ میں پہلے مرحلے میں 400ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جارہی ہے دوسرے مرحلے میں 1500ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جائے گی انہوں نے ملتان ایوان تجارت و صنعت کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اس  دورہ کے دوران صنعتوں کے فروغ کیلئے پیکج کا اعلان کیا جائے گا حکومت نئے صنعتی مراکز کے قیام کے ساتھ کالونائزیش پر بھی توجہ دے رہی ہے فوڈ اتھارٹی کے ملتان ڈائریکٹوریٹ کو بااختیار بناکر ملتان کی فوڈانڈسٹری کو سہولت دیں گے صنعتکاروں کی سہولت کے لئے نادرآباد پھاٹک پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر کے لئے وزیر اعلی سے درخواست کی جائے گی صنعتکاروں کانمائندہ ہوں، تمام جائز مسائل حل کراں گاوفاق سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی اس موقع پر ایوان کے ممبران میاں اسماعیل فرید مغیث،مزمل عباس اور سیکرٹری جنرل ایوان محمد شفیق سمیت سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر واصف خورشید، ایڈیشنل سیکرٹری،ایم ڈی پیسک، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی بی آئی ٹی،سی ای او پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ منیجمنٹ کمپنی،چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات