میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد،معاملات حل کرنیکی کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
ملتان (خصو صی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کے انعقاد کو ری(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
شیڈول کرنے اور 15 روز قبل ٹیسٹ کی اطلاع سات روز پہلے بذریعہ میسج کرنے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ دینے والی طالبہ اریبہ جعفر نے کونسل مالک خان لنگاہ کے ذریعے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کو چیلنج کیا تھا، پیٹشنر نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی تاریخ 26 ستمبر 2021 مقرر کی تھی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تین دن پہلے میڈیکل ٹیسٹ کے 31 اگست کے انعقاد کا پیغام موصول ہوا، قواعد کے مطابق 15 یوم قبل ٹیسٹ کی تاریخ کی تبدیلی کے بارے آگاہ کرنا لازمی ہے، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اچانک ٹیسٹ کا انعقاد کر کے غیر قانونی عمل کیا ہے اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
نمٹا دی گئی
