ڈیرہ سے طالبعلم اغواء،مقدمہ درج

ڈیرہ سے طالبعلم اغواء،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)پولیس نے پانچ روز قبل لا پتہ ہو نے والے نہم کلاس کے طالبعلم عبد اللہ گرمانی کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا مغوی طالب علم کے والد (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
جہانگیر عالم خان گرمانی نے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ غازیخان کو بیان دیتے ہو ئے بتایاکہ میرا بیٹا اپنے بہنوئی کو ملنے کے بعد دورسرے روز 29اگست کو اپنے گھرکے لئے روانہ ہوا تاہم راستے میں ہی پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گیا ہے مجھے شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہ پر میرے بیٹے عبد اللہ گورمانی کو اغواء کر لیا ہے پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ نمبر 465/21بجرم 365ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جہانگیر عالم خان گرمانی نے اعلی حکام سے استدعا ہے کہ عبد اللہ گرمانی کو اغواء کر نے والے عناصر کو فور ی طور پر گرفتار کر کے مغوی کو برآمد کرایا جا ئے ایس ایچ او تھانہ صدر کرم الٰہی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مغوی عبداللہ گرمانی کو ڈھونڈنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اور انشااللہ جلد ہی مغوی کو برآمد کر لیا جا ئے گا۔
اغواء