فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن،لیہ میں 13سو لٹر زہریلا دودھ تلف

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن،لیہ میں 13سو لٹر زہریلا دودھ تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 129 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران خوراک کا معیار(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
 بہتر نہ ہونے پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو 71 ہزار روپے کے جرمانے عائد جبکہ 99 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق لیہ میں نیلم پل کے قریب جعلی دودھ تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لایا گیا۔مصنوعی طریقے سے تیار کیا گیا 1300 لٹر زہریلا دودھ تلف کر دیا گیا۔ مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ملزمان وئے پاؤڈر اور دیگر کیمیکلز کی مدد سے جعلی دودھ تیار کر رہے تھے۔ 125کلووے پاؤڈر، دودھ سٹور کرنے والے ڈرمز اور دیگر ساماں قبضے میں لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈی جی خان اور مظفرگڑھ میں 2 ریسٹورنٹس کو آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر 22,000 روپے کے جرمانے کیے گئے۔
رفاقت علی