بلاول بھٹو کا دورہ جنوبی پنجاب،ملاقاتوں کا شیڈول فائنل
خانگڑھ، دھنوٹ(نمائندہ پاکستان،سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین بلاول بھٹو کے ملتان میں دورہ کا شیڈول بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چئیرمین (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
بلاول بھٹو 4 ستمبر کو پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں دربار حضرت خواجہ سلیمان تونسوی کے سجادہ نشین پیر خواجہ عطااللہ شاہ سے ملاقات کریں گے بعد ازاں پیپلز پارٹی ملتان شہر کے جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ کے بھائی کی وفات،پیپلز لیبر بیورو کے رہنما ملک بشیر کی وفات پر جبکہ سابق صوبائی وزیر سید ناظم حسین شاہ اور ان کی اہلیہ کی وفات،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید حیدر عباس گردیزی کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کی رہائشگاہوں پر جائیں گے اور رات کو سول سوسائٹی کی جانب سے ڈنر میں شریک ہوں گے جبکہ 5 ستمبر کو اقلیتی ایم این اے نوید عامر جیوا چئیرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے بلاول بھٹو ایک بجے دن ملتان سے تعلق رکھنے والے کالم نگاروں سے ملاقات کریں گے بعد ازاں ملتان سے ڈیرہ غازی خان جائیں گے جہاں سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کی جانب سے استقبالیہ سے خطاب کے بعد واپس ملتان آئیں گے اسی طرح 6 ستمبر کو بلاول بھٹو ممتاز قانون دان ملک ارشاد رسول کی وفات پر ان کے بھائی ملک نسیم لابر سے تعزیت اور پارٹی کی بنیادی کارکن بیگم بی اے جگر کی وفات پر ان کے گھرو ں میں جا کر فاتحہ خوانی کریں گے بعد میں حیات اللہ ترین کے عشائیہ میں شرکت کریں گے بلاول بھٹو 7ستمبر کو پیپلز پارٹی سکرٹیریٹ میں ساڑھے 12بجے دن پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے بعد ازاں ملتان سے کہروڑ پکا جائیں گے جہاں ضلعی صدر لودھراں کی جانب سے استقبالیہ سے خطاب کریں گے بعد میں رحیم یار خان روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ جمال الدین والی میں عشائیہ کے بعد قیام کریں گے اور 8,9ستمبر کو رحیم یار خان میں مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کی بھرپور تیاریاں کریں۔کہروڑپکا میں ہونے والا پارٹی کنونشن نئی تاریخ رقم کرے گا۔ بلاول بھٹوزرداری کا تاریخی استقبال ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی لودھراں امداد اللہ عباسی، جام محمد وارث، ملک نعیم خوشی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما 7 ستمبر کو دن دو بجے کہروڑ پکا میں پاکستان پیپلز کے سیکرٹریٹ واقعہ رند جادہ روڈ ماشاء اللہ کاٹن فیکٹری میں عظیم الشان ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہروڑ پکا میں ہونے والا ورکرز کنونشن نئی تاریخ رقم کرے گا۔ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات رابطے میں ہیں جو اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی۔کنونشن کے حوالے سے کہروڑ پکا،دنیا پور اور لودہراں میں پارٹی ورکرز اور کارکنان کی میٹنگ کا سلسلہ بھی شروع ہے اور کارکنان اپنے قائد بلاول بھٹوزرداری کا والہانہ اور تاریخی استقبال کریں گے۔بلاول بھٹوزرداری کا دورہ جنوبی پنجاب اہمیت کا حامل ہوگا اور آ نے والے جنرل الیکشن میں تاریخ رقم کرے گا۔
فائنل
