اسلامیہ یونیورسٹی اور ورلڈ وائلڈ فنڈ فار نیچر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
بہاولپور(بیورورپورٹ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ورلڈ وائلڈ فنڈ فار نیچر پاکستان کے مابین تحقیقی سرگرمیوں (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے پرووا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر اور ورلڈ وائلڈ فنڈفار نیچر کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر حماد نقی خان نے دستخط کیے۔ دونوں ادارے افراد قوت خصوصا فیکلٹی ممبران اور محقیقین کی استعدادِکار میں اضافے کے لیے تربیتی پروگرام اورورکشاپ منعقد کریں گے۔مشترکہ تحقیقی منصوبے ترتیب دیے جائیں گے اور طلباء وطالبات اور عام لوگوں میں ماحولیات کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ اور ڈائریکٹر چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی موجود تھے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ورلڈ وائلڈ فنڈ فار نیچر جو دنیا کے 100ملکوں میں فعال ہے اور پاکستان میں 1970سے سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ ماحولیات اور قدرتی وسائل موثر استعمال کے لیے کام کر رہی ہے۔ دوسری جانب اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ سٹڈیز کے ذریعے صحرا میں موجود قدرتی حیات، نباتات و حیوانات کے تحفظ اور بقاء کے لیے کام کر رہی ہے۔ دونوں اداروں کے ماہرین حیاتیات، جنگلات، آبی ذرائع، زراعت، سماجی کارکن اور ماحولیاتی تحفظ کے کارکن مل کر تحقیقی سرگرمیوں کو سرانجام دیں گے۔
دستخط
