شہریوں سے فراڈ،شہادتیں قلمبند کیس کی سماعت30ستمبر تک ملتوی

شہریوں سے فراڈ،شہادتیں قلمبند کیس کی سماعت30ستمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (خصو صی رپورٹر )  احتساب عدالت ملتان نے سپیڈ بائیک کے نام پر جنوبی پنجاب کے 776 شہریوں سے اربوں روپے بٹورنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کے خلاف ریفرنس میں مزید چار گواہوں کی (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس موقع پر گواہوں عاصم منظور اور توصیف انصاری وغیرہ کی شہادتیں قلمبند کی گئی۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو ملتان کے مطابق ملزمان اسلم شاد اور اکرم شاد کے خلاف سینکڑوں شہریوں نے شکایات درج کرائی کہ ملزمان نے مختلف مقامات پر ان کو سپیڈ بائیک کے نام کی موٹر سائیکلیں دینے کے بہانے اربوں روپے بٹورے ملزمان نے قسطوں کی موٹر سائیکلیں فراہم کیں نہ رقم واپس کی، جس پر ملزمان کے خلاف انکوائری شروع کرکے ریفرنس تیار کیا گیا ہے۔ملزمان نے کاروبار کے نام پر لوگوں سے رقم ہتھیائی ہے۔تاہم آئندہ سماعت پر بھی گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گی۔
ملتوی