میلسی،بجلی چوروں کیخلاف آپریشن لاکھوں روپے جرمانہ وصول،20پر مقدمات
میلسی(نامہ نگار)میپکو سرکل میلسی فسٹ سب ڈویژن نے بجلی چوری کے خلاف اگست کے مہینے میں 40 افراد کے خلاف کارروائی کر کے لاکھوں روپے جر مانہ (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
وصول کیا اور 20 افراد کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کیے ان خیالات کا اظہار ایکسین میپکو میلسی انجینیر محمد اکرم نے صحافیوں سے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر چاروں ایس ڈی اوز کی قیادت میں ریڈنگ پارٹیز نے ان کی نگرانی میں ایس ای وہاڑی کی ہدایت پر کارروائیاں کیں۔اور علی الترتیب بجلی چوری کے مبینہ ملزمان تھانہ صدر دنیا پور کے نور نبی۔تھانہ سٹی کے منور علی۔میراں پور کے محمد عامر۔اور ریاض احمد۔مترو کے زمان۔محمد الیاس۔طارق حسین۔ تھانہ صدر میلسی کے بشیر احمد۔چھب کلاں کے مظہر حسین۔ تھانہ صدر کی زیباں ماء۔ٹھٹھہ صادق آباد کے عبدالستار۔صدر کے ایک اور بشیر احمد۔مترو کے محمد عباس ٹبہ سلطان پور کے شوکت علی۔چھب کلاں کے اعجاز حسین۔صدر کیمحمد معروف۔سٹی کے عبدالستار صدر کے محمد آصف۔محمد سلیم۔سٹی کے محمد نذیر۔محمد سرور۔ صدر کے محمد سجاد۔ ٹبہ سلطان پور کے غلام مصطفی۔مترو کے محمد صدیق۔سٹی کی مسرت نواز۔محمد خالد۔ممتاز حسین۔ممتازاحمد کرم پور کے محمود الحسن۔صدر کے محمد نواز۔مترو کے غلام عباس ٹبہ سلطان پور محمد ارشاد صدر کے محمد رشید۔ عبدالرشید. سٹی کے محمد اقبال ٹبہ سلطان پور کے اقبال۔مترو کے محمد شفیع محمد اشرف اور تھانہ صدر کے محمدوقاص کے خلاف 31 اگست تک کاررواء کی گء۔ ان بجلی چوروں نے ڈائریکٹ سپلاء۔میٹر ٹمپرنگ۔مین پی وی سی ٹمپرنگ۔ میٹر ٹائٹنگ کے الزامات ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کا مکمل سد باب کرنے تک اعلی حکام کی ہدایت پر بلا امتیاز کاررواء جاری رکھی جائے گی۔
جرمانہ
