قرض کا خوف،40سالہ شخص زندگی سے تنگ، موت گلے لگانے کی کوشش
ملتان ( وقا ئع نگار) لاکھوں روپے مالیت کا قرض کے خوف سے 40سالہ شخص کا اقدام خودکشی کی کوشش،تشویشناک(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
حالت میں نشترہسپتال لایاگیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ ممتاآبادکے علاقے بستی جانگلہ کا رہائشی محمد ظفر غلہ منڈی میں کام کرتا تھا جس کا غلہ منڈی کی پارٹی کے ساتھ 60لاکھ روپے کا لین کا معاملہ چل رہاتھا گزشتہ شب ظفرنے قرض سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کاخاتمہ کرنے کے لئے تیزاب نما کیمیکل پی لیا جس کو پینے کے بعد ظفر کی حالت غیر ہوگئی،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو1122کی مدد سے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سیریس حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایاگیا جہاں ایس پی کینٹ نے پہنچ کر ڈاکٹرزسے معلوم ہواکہ ظفرکے معدہ سے سردست تیزاب کا عنصر سامنے نہیں آسکاجس کا علاج جاری ہے،متعلقہ پولیس نے واقعہ کے متعلق کارروائی شروع کردی ہے۔
کوشش
