مظفر گڑھ،ڈاکوؤں کا گھر پر دھاوا،فائرنگ،خاتون زخمی

مظفر گڑھ،ڈاکوؤں کا گھر پر دھاوا،فائرنگ،خاتون زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (نامہ نگار)مظفرگڑھ میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 خاتون شدید زخمی،ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، مقدمہ درج،پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ صدر کی حدود میں نزرو والی ہٹی کی بستی پتافی میں 4 مسلح نامعلوم  ڈاکووں نے گھر میں گھس کر نقد رقم،موبائل فون،زیور اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا،مزاحمت پر خاتون خانہ نسرین بی بی کو پسٹل کے بٹ مارے اور اس کے کانوں سے سونے کی بالیاں بھی نوچ لیں،خاتون کی چیخ و پکار پر پڑوسیوں کے بیدار ہونے پر ڈاکووں نے فائرنگ کرکے نسرین بی بی کو شدید زخمی کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے،اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر خاتون کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے،متاثرہ خاتون نسرین بی بی کے دیور سراج نے بتایا کہ اس کا بھائی دوبئی میں ملازمت کرتا ہے اور اس کی بھابی نسرین بی بی اور بچے گھر میں اکیلے ہوتے ہیں، پولیس تھانہ صدر علی پور نے متاثرہ خاتون نسرین بی بی کے دیور سراج احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
فرار