قادرہ کینال میں 25فٹ چوڑا شگاف،فصلیں بری طر ح متاثر

قادرہ کینال میں 25فٹ چوڑا شگاف،فصلیں بری طر ح متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور،نواحی علاقے گلو والی کے قریب قادرہ کینال میں 25 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے پانی فصلات میں پھیل گیا محکمہ انہار اور (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
انتظامیہ نے شگاف کے پر ہونے تک مقامی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی، مقامی لوگوں کے مطابق نہری پانی نزدیکی فصلات کماد ودیگر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور ابتک پچاس ایکڑ سے زائد آراضی پر پھیل چکا ہے دوسری جانب محکمہ انہار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری طلب کر لی گئی ہے آج رات تک ہہ شگاف پر کر لیا جائے گا مقامی لوگوں نے انکشاف کیا ہے کہ پانی چورکینال میں پایپ ڈال کر پانی چوری کرتے رہتے ہیں پایپ ڈالنے کی وجہ سے یہ شگاف ہوا ہے مقامی افراد کے مطابق اگر اس شگاف کو جلد پر نہ کیا گیا تو کی گھر اس پانی کی زد میں آ سکتے ہیں۔
متاثر