جڑانوالہ، دیرنیہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد قتل
جڑانوالہ (سٹی رپورٹر)جڑانوالہ دیرنیہ دشمنی کا شاخسانہ مخالفین نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کر دیا، دونوں گروپوں کے مابین فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی- بتایا گیا ہے کہ تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود چک نمبر 380گ ب کا رہائشی ظفر ولد اکرم اپنے عزیز مقصود ولدلیاقت موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ چک نمبر 379 گ ب دربار کے قریب مخالفین سجاول گروپ کے افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دونوں گروپوں کے مابین فائرنگ سے عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے اطلاع پر ڈی ایس پی جمشید اقبال چشتی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے مابین دیرنیہ دشمنی چلی آ رہی ہے پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔
دو افراد قتل
