کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی 14اگست کو بدسلوکی کا شکار ہوئیں، مشاہد حسین 

کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی 14اگست کو بدسلوکی کا شکار ہوئیں، مشاہد حسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آباد (این این آئی)چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 14اگست کو لیک ویو پارک میں کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی، ہم سیاحت کے فروغ کی بات کرتے ہیں ان حالات میں کون یہاں آئے گا۔ اپنے ایک بیان میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر نے مجھے بتایا تھا کہ 14 اگست کو میرے ساتھ ڈرائیور اور ایک اور ساتھی بھی تھا مجھ سے لیک ویو پارک میں بدسلوکی کی گئی۔کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر نے بتایا کہ لوگوں نے میرے بال نوچے اور ہاتھا پائی کی۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ایک ماحول بنتا جارہا ہے اور غیر ملکی سفارتکار بھی اس کا شکار ہو رہے ہیں۔
مشاہد حسین سید 

مزید :

صفحہ اول -