مینار پاکستان واقعہ، متاثرہ لڑکی نے جن چھ ملزموں کی شناخت کی ان کے نام کیا ہیں اور انہوں نے کیا حرکت کی تھی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

مینار پاکستان واقعہ، متاثرہ لڑکی نے جن چھ ملزموں کی شناخت کی ان کے نام کیا ...
مینار پاکستان واقعہ، متاثرہ لڑکی نے جن چھ ملزموں کی شناخت کی ان کے نام کیا ہیں اور انہوں نے کیا حرکت کی تھی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )14 اگست کو مینار پاکستان پر انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں عائشہ اکرم نامی لڑکی کو لوگوں کے ہجوم نے بدسلوکی کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑتے ہوئے تشدد کیا تاہم ان میں سے متعدد کو گرفتار کر لیا گیاہے ، شناخت پریڈ کے دوران متاثرہ لڑکی نے چھ ملزمان کو شناخت کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم نے اپنے 3 ساتھیوں بلال، ریمبو اور صدام کی موجودگی میں ملزمان کو شناخت کیا۔عائشہ نے جن 6 ملزمان کو شناخت کیا ان میں شہریار، مہران، عابد، ارسلان، ساجد اور افتخار شامل ہیں۔عائشہ اکرم نے ملزمان کےکردار بھی واضح کیے اور بتایا کہ افتخار نے ان کے کپڑے پھاڑے، ارسلان نے تشدد کیا، شہر یار نے دھکے دےکر جنگلے سے مارا، مہران نے زد و کوب کیا، عابد نے سیلفیاں لیں اور غلط حرکات کیں جبکہ ملزم ساجد نے لڑکوں کو ان سے بدسلوکی پر اکسایا۔
خیال رہے کہ 14 اگست جشن آزادی کے دن لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع تھی، ایسے میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔
اچانک اوباش نوجوانوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی،خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاجن میں سے 160افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -